ماہرین صحت کے مطابق رمضان المبارک روحانی برکتوں کےساتھ جسمانی صحت بہتربنانےکا بھی بہترین موقع ہےتاہم اس کےلئےاحتیاط اوراعتدال ضروری ہے۔
ماہر امراضِ ذیابیطس ڈاکٹر ہالارشیخ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں تقریباً33ملین افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں،ماہرین ذیابیطس کےمطابق رمضان میں شوگرکےمریض ڈاکٹرکےمشورے اورمناسب نگہداشت کے ساتھ روزےرکھ سکتےہیں۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ بدقسمتی سےرمضان کو فیسٹول بنادیاگیاہے،جوصحت کےلیےنقصان دہ ہے،طبی ماہرین کےمطابق سحروافطارمیں احتیاط اوراعتدال اختیارکیاجائےتورمضان بیماریوں سےبچاؤاورصحت مند زندگی کی ضمانت بن سکتاہے
ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر کےمشورے،مناسب غذااوراحتیاط کےساتھ رمضان نہ صرف روحانی بلکہ جسمانی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
رمضان المبارک روحانی برکتوں کے ساتھ جسمانی صحت بہتر بنانے کا بھی بہترین موقع ہے
سحرو افطار میں احتیاط اور اعتدال اختیار کیا جائے تو رمضان صحت مند زندگی کی ضمانت بن سکتا ہے




















