اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر جا کر انکی خوشدامن کی وفات پر دعائے مغفرت کی ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے انکی رہائشگاہ پر جسٹس ر تصدق جیلانی، جنرل ر افضل جنجوعہ، سابق وفاقی وزیر رانا تنویر ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کرنل ہاشم ڈوگر، چوہدری امین الحق اور عائشہ چوہدری نے اظہار تعزیت کیا ۔
سابق چیف سیکرٹری سندھ راجہ محمد عباس، صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ ، صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات و اظہار افسوس کیا۔ سابق صوبائی وزراء چوہدری اخلاق حسین، میاں خالد محمود اور شعیب صدیقی نے بھی مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
خیال رہے کہ استحکام پاکستان کے صدر عبدالعلیم خان کی خوشدامن گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں،عبدالعلیم خان کی خوشدامن جسٹس (ر)راجہ محمد صابر کی اہلیہ تھیں۔