وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سےغیررسمی ملاقاتیں بھی کیں ۔
وزیراعظم جن عالمی رہنماؤں سے ملے ان میں بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدرالہام علیوف شامل ہیں ۔ ازبک صدر شوکت مرزایوف ، قازق صدر قاسم جومارت اور انڈونیشیا کے صدر پرابووسوبیانتو سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ۔ جن میں اہم عالمی و علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم اور عالمی رہنماؤں کے درمیان ں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا اور غیررسمی گرمجوشی کا اظہار کیا گیا ۔






















