ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں ادویات اور مختلف طبی آلات جیل منتقل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایمبولینس کوگیٹ نمبر 5 کےذریعے اڈیالہ جیل کےاندرجانےکی اجازت دی گئی،ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنے کے لیے خصوصی آلات بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی جیل آمد بھی آج متوقع ہے۔





















