لاہورکےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں تیزرفتار لگژری گاڑی نے تین لڑکیوں کو کچل دیا، حادثےمیں دو لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں ، پولیس نےجاں بحق ہونیوالی لڑکی سونیا کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں دولڑکیاں موقع پر جاں بحق ہو ئیں جبکہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ، جاں بحق ہونیوالی لڑکیوں کی ماہدہ اور سونیا کے نام سے شناخت ہوئی ہے ، جاں بحق ہونیوالی لڑکی سونیا کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، کال سینٹر پر کام کرنے والی 5 لڑکیاں سڑک عبور کر رہی تھیں، کلمہ چوک انڈر پاس سےآنیوالی تیزرفتار لگژری گاڑی نے تین لڑکیوں کو کچل دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائی گلبرگ کے ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس آرہےتھے، 21 سالہ ملزم عتیق شہباز گاڑی چلا رہا تھا، مقدمے میں قتل خطا کی دفعات شامل کی گئی ہیں، زیر حراست ملزمان کا ڈرائیونگ لائسنس اور کوائف چیک کئے جا رہےہیں، حادثے کا شکار لگژری گاڑی پولیس نے قبضے میں لے رکھی ہے۔





















