وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ 24کروڑ لوگوں کو حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہورمیں پاکستان اکنامک گروتھ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےوزیرخزانہ بولےڈویلپرز اوربینکرزکامسئلہ ہے،ریکوری کےمسائل ہیں،اس پروزیراعظم چند دن میں خود بات کریں گے۔
وفاقی وزیرخزانہ نےکہا زرمبادلہ کےذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،پاکستان کی معیشت استحکام اورترقی کی راہ پرگامزن ہے،تعمیراتی شعبےمیں کام ہورہا ہے،ٹیکس نیٹ کو وسیع کر رہےہیں،معیشت کی ڈیجیٹلا ئزیشن سے شفافیت آئےگی،ڈیجیٹلائزیشن سےمحصولات میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نےمزیدکہاسیمنٹ کی پیداواریہاں بڑھ رہی ہے،کنسٹرکشن پرٹیکس بڑھ رہاہے،پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ 10ملین ڈالرآرہےہیں،باقی پیسےہنڈی حوالےسےباہرجارہےہیں۔




















