وفاقی وزیرمواصلات سے سعودی وزیر ٹرانسپورٹ ولاجسٹکس صالح بن ناصر الجاصر کی اہم ملاقات ہوئی ہے،عبدالعلیم خان نے کراچی پورٹ تا حیدرآباد ایم ٹین موٹروے پرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےسعودی حکومت کوکراچی پورٹ تاحیدرآبادایم ٹین موٹروے پرسرمایہ کاری کی پیشکش کرتےہوئےکہاکہ پاکستان زمینی رابطوں اورٹریڈ کوریڈورز میں اضافہ چاہتا ہے،انہوں نےکہا کہ میری ٹائم شعبےمیں بھاری سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں اورپاکستان ٹرانسپورٹ کےشعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا خواہاں ہے۔
سعودی وزیر صالح بن ناصرالجاصر نےپاکستان کے لیے فلائٹس آپریشن میں اضافے اور مواصلاتی شعبے میں جدیدیت لانے میں دلچسپی کا اظہارکیا،انکا کہناتھا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور روڈ سرویلینس موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔
اجلاس میں دونوں ممالک کےمضبوط برادرانہ اورمذہبی تعلقات، اقتصادی و تجارتی رجحانات اور او آئی سی کانفرنس کے تناظر میں باہمی تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزراء نےسعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مواصلات اور لاجسٹکس کے شعبوں میں جاری ترقی کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔





















