سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے، وزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد پاور ڈویژن نے سولرنیٹ میٹرنگ کونیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے پر نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔
نیپرا ذرائع کے مطابق درخواست کے تحت صارفین کے پرانے کنٹریکٹ کو تحفظ دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سولرنیٹ میٹرنگ کونیٹ بلنگ میں تبدیل کرنےکا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے پاورڈویژن کو نظرثانی درخواست کی ہدایت کی تھی۔ اب پاورڈویژن نے نیپرامیں نظرثانی درخواست دائرکردی ہے۔
اس سے قبل نیپرا نے پرانے صارفین کا نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کر دیا تھا۔ نیپرا نے یونٹ ٹو یونٹ ایکسچینج کے بجائے نیٹ بلنگ کر دی تھی۔ پاور ڈویژن کی درخواست پر سماعت کے بعد اتھارٹی فیصلہ جاری کرے گی۔






















