پاک بحریہ میں کمیشن ہونے والا جدید جہاز پی این ایس خیبر ترکیہ کا پہلا دورہ مکمل کرکے وطن کیلئے واپس روانہ ہوگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے پہلے سفر کے دوران آکساز نیول بیس کا دورہ کیا ۔ پی این ایس خیبر نے مشترکہ سمندری آپریشنز اور باہمی ہم آہنگی مزید بہتر بنانے سے متعلق ترک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ دوطرفہ مشق میں حصہ لیا ۔ آکساز میں پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر کی ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی استحکام مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس خیبر نے دوطرفہ مشق ترگت رئیس تھرٹین میں ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی حیدر علی آدا اور ترک نیول فورسز کے ایس ایچ سیونٹی ہیلی کاپٹر کے ساتھ حصہ لیا۔





















