چینی دفتر خارجہ کی جانب سے ترلائی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان چینی دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ مہلک دھماکے اوربھاری جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا،چین قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہے،ہماری ہمدردیاں زخمیوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ ہیں۔
ترجمان نےمزیدکہا چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے،چین قومی سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔





















