ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی آفیشل کٹ کی رونمائی کردی گئی۔
پاکستان کی ورلڈ کپ جرسی کو"مارخور ایڈیشن"کا نام دیا گیا، جرسی پر پاکستان کا قومی جانور مارخور بھی نمایاں ہے۔ کٹ رونمائی میں بابراعظم، شاہین آفریدی، سلمان آغا، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے شرکت کی۔
پاکستان کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ روایتی اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔ جو قومی تشخص اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے قومی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت کر پاکستان واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت اچھے فارم میں ہے اور ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔



















