پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید دو ہزار 127 افغان باشندے اپنے ملک روانہ ہوچکے ہیں۔
پاکستان نے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد سے غیرقانونی افغان باشندوں کے محفوظ اور باعزت انخلا کے لئے مختلف اقدامات کررکھے ہیں جن کی بدولت اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد افغانستان واپس جاچکے ہیں۔
25 نومبر کو مزید 2127 غیرقانونی افغان باشندے سرحد پار کرکے اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں جن میں 527 مرد، 549 خواتین اور ایک ہزار 39 بچے شامل تھے۔
453 خاندانوں پر مشتمل یہ افراد چون گاڑیوں پر افغانستان بھجوائے گئے۔
اب تک اپنے ملک واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد دو لاکھ ترپن ہزار ایک سو پینتس ہوچکی ہے۔