امریکا کی22ریاستوں میں خطرناک برفانی طوفان،نیویارک اور لوزیانا میں شدید سردی،5 افراد ہلاک ہو گئے،20کروڑشہریوں کیلئےریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
امریکا میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے،دو ہزار میل سے زائد رقبہ برف کی لپیٹ میں آ چکا ہے جبکہ درجہ حرارت مسلسل خطرناک حد تک گررہا ہے،شاہراؤں پر برف جم جانے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،خراب موسم کے باعث دس ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ اتنی ہی تاخیر کا شکار ہیں،برفباری کے باعث 27 ایئرپورٹس بند ہیں،10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
امریکی میڈیا کےمطابق شدید برفباری اور پھسلن کےباعث مختلف ریاستوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا،ریاست میزوری میں متعدد ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا گئے،جس سے شاہراہیں بند ہوگئیں،حکام نے شہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔






















