کراچی کےعلاقے میں واقع گل پلازہ بلڈنگ میں لگنےوالی شدید آگ گئی گھنٹےگزرنے کےباوجود بے قابو ہے، خوفناک آتشزگی کےباعث 6 افرادجاں بحق جبکہ 20 سےزائد زخمی ہیں،11 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیواورفائر بریگیڈکی متعدد گاڑیاں موقع پرموجود ہیں تاہم آگ کی شدت کےباعث امدادی کارروائیوں میں شدیدمشکلات کاسامنا ہے،شدیدحرارت اورشعلوں کی لپیٹ میں آنےسےعمارت کا ایک حصہ گرگیا،جس سے صورتحال مزیدخطرناک ہوگئی،بلڈنگ کاحصہ گرنےسے فائربریگیڈ اہلکار فرقان لاپتہ ہے۔
آگ کی شدت کےاثرات اطراف کی عمارتوں تک بھی پہنچ گئے ہیں،برابرمیں واقع رمپا پلازہ میں دھواں بھرنا شروع ہوگیا ہے،جس کےباعث وہاں موجود افرادکوشدید مشکلات کاسامنا ہےاوراحتیاطی تدابیر کےطورپرعمارت کو خالی کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
فائربریگیڈحکام کاکہنا ہےکہ آگ کی نوعیت اورعمارت میں موجود مواد کے باعث اسےبجھانے میں وقت لگ رہا ہے،جبکہ واقعے کی وجوہات جاننےکےلیےتحقیقات جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنرسائوتھ کےمطابق گل پلازہ کی عمارت 1989 میں تعمیرکی گئی تھی اوراس حوالےسےریکارڈ چیک کیاجارہا ہے،آگ کی شدت میں نمایاں کمی آچکی ہے،تاہم صورتحال اب بھی حساس ہے،عمارت میں اندرونی راستےتوموجود ہیں لیکن ہنگامی صورتحال میں باہرنکلنے کےلیےکوئی مناسب ایمرجنسی ایگزٹ موجودنہیں تھا،متعلقہ اداروں سےعمارت کا نقشہ اوردیگرقانونی دستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔






















