اسلام آباد میں بنگلا دیشی ایئرچیف مارشل حسن محمودخان نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس دوران نیول چیف ایڈمرل نویداشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں عسکری قائدین نے پاک بنگلا دیش اعلیٰ سطح کے دوروں اورمشترکہ تربیتی مشقوں کاتسلسل بڑھانے پراتفاق کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پر بنگلا دیشی ایئرچیف مارشل حسن محمودخان کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف نےاستقبال کیا ۔
ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردفاعی تعاون مزیدمضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا ۔نیول چیف نےخطےمیں بحری امن واستحکام کیلئےپاک بحریہ کےمختلف اقدامات کواجاگرکیا ۔ بنگلا دیشی ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان نیوی کےاعلیٰ پیشہ وارانہ معیارکوسراہا ۔
دونوں برادرممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہار بھی کیا ۔






















