پنجاب پولیس آرڈر2002 میں ترمیم کردی گئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنےترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
ترمیم شدہ قانون کے تحت پرتشدد ہجوم کا رویہ قابلِ دست اندازی پولیس اور جرم ناقابلِ ضمانت قرار دیدیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق اب پرتشدد احتجاج کے مقدمے کا ٹرائل سیشن کورٹ میں ہوگا ۔ فسادات میں ملوث افراد کو 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
پولیس حکام کے مطابق قانون میں’رائٹ زون‘ کا نفاذ کرکے کارروائی پر پولیس کوتحفظ دیدیا گیا، قانون میں پرتشدداحتجاج کے منتظمین اور شرپسند عناصر کیلئے سخت سزاؤں کا تعین کردیا گیا۔



















