بھارت کی ریاست اتر پردیش کے بعد بہار میں بھی حلال کھانے پر پابندی کا امکان ہے۔
بہار کے یونین وزیر گری راج سنگھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھا گیا ہے جس میں حلال مصنوعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گری راج سنگھ کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ حلال مصنوعات کا کاروبار ملک سے غداری ہے اور حلال سرٹیفکیشن کو ہم نہیں مانتے۔
ممکنہ پابندی سے ہندوستان میں مقیم مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، رواں ماہ اتر پردیش میں بھی یوگی حکومت نے حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی عائد کی تھی۔
اے آئی ایم پی ایل بی ممبر محمد سلیمان کا کہنا ہے کہ حلال سرٹیفکیٹ پر پابندی غلط ہے، بہار کی حکومت اسلافوبیا کا شکار ہے۔
دوسری جانب عالمی میڈیا نے بھی بہار حکومت کے حلال سرٹیفیکیٹ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ مودی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔