ہرینی امر سوریا کو ایک بار پھر سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے نو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امر سوریا کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔
صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وزارت خارجہ کا قلم دان اپنے پاس رکھتے ہوئے وجیتا ہیراتھ کو وزارت خارجہ کا قلم دان دوبارہ سونپ دیا ہے۔
سری لنکن الیکشن کمیشن کے مطابق انورا کمارا ڈسانائیکے کے مارکسسٹ جھکاؤ رکھنے والے نیشنل پیپلز پاور اتحاد نے تقریباً 62 فیصد یا 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے اور 196 نشستوں میں سے 159 نشستیں حاصل کی تھیں۔
پارلیمان کی 225 نشستوں کے لیے 8 ہزار 800 امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا تھا۔