لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی اقدام خودکشی کیس میں کودنے سے پہلے طالبہ سے بات کرنے والے نوجوان کو پولیس نے شامل تفتیش کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ کی27 منٹ فون پرکس سے بات ہوئی؟ خودکشی سے قبل لڑکی سے بات کرنے والے نوجوان کو شامل تفتیش کرلیا گیا، لڑکے کا تفصیلی بیان ریکارڈ ہونے پر تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق معاملہ پسند کی شادی کاہے،تفتیش جاری ہے، پسندکی شادی کے تنازع پر لڑکی نے چھلانگ لگائی، لڑکی کی حالت بہتر ہونے پر اس کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
دوسری جانب طالبہ کے علاج کیلئے قائم اسپیشل میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔ سربراہ جنرل اسپتال پروفیسر فاروق افضل کا کہنا ہے کہ پروفیسر آف میڈیسن بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کردیئے ہیں، سانس اور گائنی کے ڈاکٹرز کو بھی بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ پرنسپل فاروق افضل کاکہناتھا طالبہ کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہےہیں۔



















