لاہورکی نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی،تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ نےدوسری منزل سے چھلانگ لگادی،21سال کی طالبہ فاطمہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،خودکشی کی کوشش کرنے والی فاطمہ ڈی فارم کی طالبہ ہے،واقعہ سے پہلے گھروالوں کو کال بھی کی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کےدماغ میں شدیدسوجن ہے،پھیپڑے،جبڑا،ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگیں بری طرح متاثر ہوئیں،حالت تشویشناک ہے۔
یونیورسٹی نےتمام کلاسزمعطل کردیں،نوٹیفکیشن جاری کردیا،نجی یونیورسٹی نے تمام کلاسزکو آن لائن منتقل کردیا،انتظامیہ کا کہناہےکہ یونیورسٹی بلڈنگز کو محفوظ اورطلبا کی حفاظت کےلیےکلاسز معطل کیں،یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کا تدریسی عمل آئندہ ہدایات تک معطل رہے گا۔
طلبا نےحاضری کےمعاملے پر دباو اور بھاری فیسوں کو ذہنی تناو کی وجہ قراردیا،چندروزقبل اسی یونیورسٹی میں ڈی فارم کےایک اورطالبعلم نے بھی عمارت سےکود کر خودکشی کی تھی نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔






















