وینزویلا کےصدرنکولس مادورو کوگرفتار کرنے کیلئے امریکی فوج کی ڈیلٹا فورس اور سی آئی اے کی منصوبہ بندی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
امریکی میڈیا کےمطابق ڈیلٹا فورسز نےکئی ماہ تک نکولس مادورو کوپکڑنےکیلئےمنصوبہ بندی کی مادورو کےگھرکا ماڈل بنا کرحملے کی مشقیں کیں گئیں،مادورو کےایک قریبی ساتھی نےسی آئی اےکیلئےمخبری کی، صدر کی سرگرمیوں اور رہائش کی معلومات فراہم کی۔
امریکی صدر نےفاکس نیوز کو بتایا کہ ہم یہ کارروائی چار دن پہلےکرنےوالےتھے،لیکن موسم خراب ہونے کے باعث صحیح وقت کا انتظارکیا گیا،صدر ٹرمپ نے پوری کارروائی فلوریڈا سے براہ راست دیکھی۔
اس کارروائی سےقبل امریکا نےکریبیئن میں بڑے پیمانے پر فوجی تعیناتی کی تھی جن میں ایک طیارہ بردار جہاز، 11 جنگی جہاز درجنوں ایف-35 طیارے اور کل 15 ہزار سے زائد فوجی شامل تھے۔






















