محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافےکی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جنوری سے شہرقائد میں کوئٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔
آئندہ دوروزتک شہرکاموسم بدستورخشک رہےگا4 جنوری دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، آئندہ ہفتےتک شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیں مشرق کی جانب منتقل ہونے کے بعد سائبیرین ہواؤں کا اثر شروع ہوگا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو مزید ٹھنڈے موسم کیلئے تیار رہنا چاہیے۔






















