چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہراشرفی کو اسلامی، خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے حافظ طاہر اشرفی کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔ حافظ طاہراشرفی سپریم ممبررابطہ عالم اسلامی کے ساتھ اہم عالمی اوراسلامی تنظیموں کے ممبر ہیں۔ طاہراشرفی اہم اسلامی اورعرب شخصیات سے سے ذاتی اور قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی کے بطور کوآرڈینیٹر تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بطور نمائندہ خصوصی بھی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں رابطہ کاری اور تعلقات میں مضبوطی اور بہتری میں ان کی اہم ذمہ داری ہو گی۔
وطن عزیز پاکستان بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری میں بھی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ اہم عالمی اور اسلامی تنظیموں کے ممبر ہیں اور اہم اسلامی اور عرب شخصیات سے ذاتی اور قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔






















