نئے سال کے آغاز پر پاکستان کی امن اور خوشحالی کی امید میں بھارت پر نمایاں برتری ہے ۔ گیلپ سروے کےمطابق 51 فیصد پاکستانی نئے سال میں بہتری کے لئے پُرامید ہیں جبکہ بھارتی عوام میں نئےسال اچھی امید کی شرح محض 39 فیصد ہے ۔ سروے کے مطابق عالمی غیریقینی صورتحال کےباوجود پاکستان میں امید کی سطح 1994 کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔
گلوبل اکنامک گیلپ سروے میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، سال 2026 میں قیام امن ، معاشی بہتری اور خوشحالی کی توقعات میں پاکستان،عالمی اوسط سے بھی کہیں آگے رہا۔
سروے کے مطابق نئے سال کےآغاز پر 51 فیصد پاکستانی عوام اچھے حالات کی اُمید رکھتے ہیں۔ 53 فیصد پاکستانی معاشی بہتری و خوشحالی جبکہ 52 فیصد امن کے حوالے سے پرامید ہیں۔ بھارت میں یہ شرح محض 39 فیصد جبکہ عالمی اوسط شرح 24 فیصد ہے۔
سروے کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ۔ ان میں مجموعی امید ، اقتصادی خوشحالی اور امن کی توقع شامل ہیں ۔ پاکستان نے ان میں سے دو پیمانوں میں بھارت پر واضح سبقت حاصل کی ہے ۔ مجموعی طور پر 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے۔ گلوبل اکناک گیلپ سروے 60 ممالک میں کیا گیا۔






















