صدرمملکت آصف علی زرداری نے اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
جاری پیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی یکجہتی ، جمہوری ذمہ داری اور معاشی نظم وضبط کی ضرورت ہے، شہری اور سیاسی قوتوں مستقل کے تحفظ کیلئے خود کودوبارہ متحد کریں، دنیا اس وقت جنگوں، پراکسی تنازعات، انتہاپسندی ، معاشی بے یقینی کا شکار ہے، اتحاد،ثابت قدمی، تخلیقی سوچ ان چیلنجزپرقابو پانے کیلئے ضروری ہیں۔
صدرمملکت نے کہا کہ پیداواری صلاحیت، برآمدات اور شمولیتی ترقی کوترجیح دی جائے، تعلیم، صحت، نوجوانوں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سیاسی قوتیں پارلیمان میں تعمیری کردار ادا کریں ، یہ کشیدگی بڑھانے کا نہیں بلکہ شعور اجاگرکرنے کاوقت ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی مفاہمت کے عمل کی قیادت کیلئے تیار ہوں ، جمہوری قوتوں کے درمیان اعتمادبحالی کیلئے قومی مفاہمت کےعمل کی قیادت کو تیار ہوں، پاکستان کو تصادم کی نہیں تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور مسلح افوج کی صلاحیت نے ملکی خود مختاری کا دفاع یقینی بنایا ، دفاع پر سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ، کسی بھی خطرے کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا ، بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔






















