کراچی میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ نے شہر کے امن کو شدید نقصان پہنچایا۔
کراچی میں نئے سال کی پہلی رات مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے دو بچیوں اور خاتون سمیت 28 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 59 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔






















