کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز ہوگیا، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے افتتاح کردیا۔
کراچی میں نصف صدی کے بعد ڈبل ڈیکر بس سروس دوبارہ آغاز ہوگیا۔ سینئر وزیرشرجیل میمن اور ناصرشاہ نے ربن کاٹ کر ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کیا، 5 ڈبل ڈیکربسیں ابتدائی طور پر ملیرہالٹ سے فوارہ چوک تک چلے گی۔ ڈبل ڈیکر بسوں کا کم از کم کرایہ 80روپےاور زیادہ سے زیادہ 120روپے ہوگا۔
ابتدائی طور پر ملیر سے شارع فیصل تک ڈبل ڈیکر بسوں کا تجرباتی طور پر آغاز کیا جا رہا ہے۔ مزید ڈبل ڈیکر بسیں کراچی میں لا کر اس کی سروس میں مزید توسیع کریں گے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس سے کراچی کے شہریوں کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی، کوشش ہے کہ نئے سال میں سندھ بھر کے علاقوں میں سہولیات دی جائیں۔
خیال رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تقریباً نصف صدی قبل ڈبل ڈیکر بسیں چلا کرتی ہیں، جو بعد ازاں بند کر دی گئیں۔ تاہم پرانا دور جدت کے ساتھ ایک بار پھر لوٹ کر آ رہا ہے اور کل سے کراچی میں دوبارہ ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز ہو رہا ہے۔






















