وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
دوںوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور پاک سعودی دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ ازبک وزیر خارجہ نےاسحاق ڈار کو نئےسال کی مبارکباد دی ۔ اور فروری 2026 میں ازبک صدر کے دورہ پاکستان کی بھی باضابطہ تصدیق کی۔
دونوں رہنماؤں کا پاک ازبکستان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ ۔ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔






















