روسی فوج نے صدر پیوٹن کی رہائشگاہ پر یوکرینی حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کریملن کے مطابق نوگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ روسی فوج نے 91 ڈرون مار گرائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئے لاروف کا کہنا ہے کہ یوکرین کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو یوکرینی حملے سے آگاہ کیا اور اسے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔ امریکی صدر نے یوکرین پر سخت برہمی کا اظہار کیا تاہم صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا۔





















