صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے خالدہ ضیا کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم کے اہل خانہ اور عوام کے لئے صبر کی دعا کی۔
صدرمملکت کا تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیا کےانتقال پر انتہائی افسوس ہوا ۔ بنگلادیش کیلئے ان کی سیاسی خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا بیگم خالدہ ضیا پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں بنگلادیش کےعوام کے ساتھ ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔






















