پاکستان سے بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والوں کی تعداد میں 41 ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2025 میں بیرون جانے والوں کی تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 292 رہی۔
پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 7 لاکھ 27 ہزار 391 افراد نوکریوں کیلئے بیرون ملک گئے تھے جبکہ رواں سال کے 11 ماہ میں یہ تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 292 رہی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ سے ملازمت کےلئے جانے والوں کی تعداد 52 ہزار 449 رہی، امریکا کو ملازمت کے لئے منتخب کرنے والوں کی تعداد محض 899 رہی۔
ملازمت کےلئے سعودی عرب پہلا، یواے ای دوسرا، قطر تیسرا، بحرین چوتھا، کویت پانچواں انتخاب رہا، دیگر ممالک میں جاپان، وسط ایشیائی ریاست، برطانیہ، یورپ، افریقی ممالک سمیت دیگر شامل ہیں۔
بیرون ملک جانے والوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، اعلیٰ و نیم ہنرمند اور لیبر کلاس شامل ہے، ڈاکٹر، نرسز، اکاؤنٹنٹ، آرٹسٹ، زرعی ماہر، فارماسسٹ، انجینئر سمیت دیگر بھی بیرون جانے والوں میں شامل ہیں۔






















