امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان،نیویارک شہر میں 2022 کے بعد پہلی بار 4 انچ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیوجرسی اور پنسلوانیا میں بھی شدید برفباری جاری ہے،متاثرہ ریاستوں میں 9 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں،جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
برفباری سے نیویارک میں ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا،نیوجرسی، کنیکٹی کٹ اور نیویارک کے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















