وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورہ لاہور کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پولیس نے شرپسندی اور روڈبلاک کرنے والے ہسٹری شیٹرز کو حراست میں لینا بھی شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی ٹیم سے رابطہ کرلیا ہے، تاحال فائنل پروگرام لاہور پولیس کو فراہم نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس ابتک600سے زائد ہسٹری شیٹرز کو حراست میں لے چکی ہے، لاہورپولیس کی جانب سے احتجاج اور توڑ پھوڑ میں شامل ملزمان کی لسٹیں سیف سٹی کوفراہم کردی گئیں۔
سیف سٹی اتھارٹی فیشل ریکگنائز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کریں گے، نشاندہی کےبعد ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ سہیل آفریدی کی لاہور آمد کے حوالے سے پولیس نے ان علاقوں کے قریب سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔






















