جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس آئینی عدالت پہنچ گیا۔ جسٹس جہانگیری نے کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف رٹ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے سے قبل ان فریقین کو تو سنا گیا جو فریق ہی نہیں تھے لیکن ان کا مؤقف نہیں سنا گیا۔
درخواست کے مطابق شواہد ریکارڈ کیے بغیر ایل ایل بی ڈگری کا معاملہ ہائی کورٹ نہیں دیکھ سکتی۔ ٹرائل کورٹ ہی شواہد ریکارڈ کر کے ڈگری کی جانچ کرسکتی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈگری کیس میں آئینی عدالت کیلئے وکیل عزیز بھنڈاری کی خدمات حاصل کی ہیں۔






















