قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ چیمپئن شپ تک کرکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق شان مسعود ٹیسٹ چیمپئن شپ کےبعدکنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کےفرائض سرانجام دینگے، شان مسعود انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کوان پٹ دیتےرہتےہیں، تاحال دفتری ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے، شان مسعود اگلےسال انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز تک کھیلتے رہینگے۔
پاکستان کی انگلینڈ کےساتھ ٹیسٹ سیریز 19اگست سے 9 ستمبرتک انگلینڈ میں اگلےسال شیڈول ہے،شان مسعودکی جگہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا کام عبوری طور پرعاقب جاوید دیکھ رہے ہیں،ٹیسٹ چیمپئن شپ تک انٹرنیشنل کرکٹ کےکام عاقب جاوید دیکھتے رہیں گے،کھلاڑیوں کےلیگز کے لئےاین اوسیز،شاہینز، پاکستان ٹیم کے لئےسیریز کے حوالے سے عاقب جاوید ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔






















