استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے 26 نومبر کو کامونکی میں ورکرز کنونشن کا اعلان کردیا۔
استحكام پاكستان پارٹی نے ایک بار پھر عوامی میدان كا رخ كرلیا ہے اور پارٹی کی جانب سے 26 نومبر كو كامونكی میں وركرزكنونشن كا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی پی پی كامونكی غلہ منڈی میں بھرپور عوامی طاقت كا مظاہرے كرے گی جبکہ وركرز كنونشن میں پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان خطاب كریں گے۔
ترجمان آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ استحكام پاكستان پارٹی پنجاب میں بھر پورانداز میں سیاسی اننگز كھیلے گی اور پارٹی میں بڑی تعداد میں سیاسی كھلاڑی شامل ہو رہے ہیں۔