ایشز سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کو جھٹکا لگ گیا۔
انگلینڈ کے مارک ووڈ اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایشز سیریز کے بقیہ میچز سے بھی باہر ہوگئے۔ مارک ووڈ بائیں گھٹنے کی انجری اور ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔
دوسری جانب کمر کی انجری سے صحتیابی کے بعد پیٹ کمنز کی تیسرے ٹیسٹ میں شمولیت متوقع ہے۔ کمنز نے پہلے دونوں ٹیسٹ نہیں کھیلے،اسمتھ نے قیادت کی۔
ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، پانچ ٹیسٹ میچز کی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔






















