لاہور میں سالگرہ کی تقریب کےدوران ڈیرے کی چھت گر گئی۔ 3 دوست ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
لاہور کے علاقے واڑا ستار میں حافظ ارسلان کی 24 ویں سالگرہ ہی اس کی موت کا دن ثابت ہوئی۔ دوستوں نے ڈیرے پر تقریب کا اہتمام کیا لیکن خوشیاں شروع ہونے سے پہلے ہی غم میں بدل گئیں۔
ٹی آر گارڈر کی چھت زمین بوس ہوگئی۔ ملبےتلےدب کر ارسلان، حمزہ اوراحمد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق 27 سال کے احمد کی چند روزقبل منگنی ہوئی تھی۔
مقامی رہائشیوں کےمطابق حادثے کے وقت ڈیرے پر9 افراد موجود تھے، ملبےتلے دب کر3مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے دو نوجوان خطرے سے باہر جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔






















