پنجاب بھر میں ایک ہفتے کے دوران کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 100 منشیات فروش مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صرف لاہور میں22منشیات فروش مارے گئے جبکہ پنجاب بھرمیں مارے جانے والے منشیات فروشوں کی تعداد106 سے زائد ہوگئی۔
گزشتہ رات لاہور میں5منشیات فروش مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے گئے، پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونےوالےمنشیات فروش آئس کا دھندہ کرتے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی لاہور نے درجنوں افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں حراست میں لےرکھاہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں لاہور میں 17پولیس اہلکار بھی زیر حراست ہیں۔





















