لندن ہائیکورٹ نے یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجا کی اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ عادل راجا کو اپنے بیانات پر باضابطہ معافی مانگنا ہوگی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجا کو 28 دن تک معافی کا بیان ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور اپنی ویب سائٹ پر نمایاں طور پر شائع کرنا ہوگا۔
عدالت نے عادل راجا پر 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے جبکہ انہیں 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ کے عدالتی اخراجات پیشگی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فیصلے کے تحت تمام رقم کی ادائیگی کی آخری تاریخ 22 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
مزید برآں، لندن ہائیکورٹ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا، جس کے بعد عادل راجا کے لیے قانونی راستے محدود ہو گئے ہیں۔






















