وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا موسمیاتی تبدیلی دہشتگردی سےبڑا مسئلہ ہے،کلائمیٹ چینج میں بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے تقریب سےخطاب میں کہا موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق اپنی پالیسی بنانی شروع کی ہے،ہم نےکلائمیٹ فنڈ بنایا اسے لوگ اپنا رہے ہیں،صوبےمیں سیلاب اورخشک سالی ساتھ ساتھ ہے،بلوچستان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےمزیدکہاہماری حکومت دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پیش پیش رہی،ایک صوبے کی طرح نہیں ہیں جوپیچھے ہوگئے،ہمیں ایک ایک انچ کومحفوظ بناناپڑتا ہے،دہشت گردہروقت تاک میں بیٹھے رہتے ہیں،اس صورتحال میں سیکیورٹی فراہم کرنامسئلہ بنارہتا ہے،امید ہےمسائل حل ہوں گے۔






















