صادق آباد میں مسلح ملزمان کی جانب سے سماء کے رپورٹر ندیم ضیاء کو تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں ۔
صادق آباد سے سماء کے رپورٹر ندیم ضیا اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آرہے تھےکہ پُل منٹھار پر موجود ملزمان نے آہنی راڈ اورڈنڈوں سے لیس ہوکر حملہ کردیا ۔ درجن سے زائد ملزمان کے تشدد سے ندیم شدید زخمی ہوگئے ۔ اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ منٹھار پولیس نے پانچ نامزد اور تیرہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ ندیم ضیا نے گزشتہ روز ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کی خبر نشر کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔






















