نیشنل گارڈز پرحملے کے کیس میں واشنگٹن کی عدالت نے افغان شہری پر قتل کا چارج لگا دیا۔
واشنگٹن میں افغان شہری کےنیشنل گارڈز پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی،نیشنل گارڈز پرحملہ کرنیوالے ملزم کی ویڈیولنک کے ذریعے پیشی ہوئی،عدالت نےافغان شہری رحمان اللہ پرقتل کا چارج لگادیا،ملزم کو بغیرضمانت کے جیل میں رکھنےکا حکم دیدیا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا،رحمان اللہ کے حملے میں ایک خاتون گارڈچل بسی،دوسرا گارڈ شدید زخمی ہوا ملزم کو گن لوڈ کرتے وقت گرفتار کیا گیا۔






















