لکی مروت میں پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید ،3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکے کے نتیجےمیں ایک اہلکار علاؤالدین شہید ہوگئے،جبکہ تین زخمی بتائے جارہے ہیں۔
پولیس نےزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےلکی مروت میں پولیس موبائل کےقریب حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا دہشت گردوں کے مزموم عزائم خاک میں ملائیں گے،دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔
دوسری جانب بنوں سرونگی اڈا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا،شہید پولیس کانسٹیبل محمد طارق کے ورثا کامیران شاہ روڈ پر احتجاج جاری ہے،مشتعل مظاہرین نے میرانشاہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا،شہید پولیس اہلکار آر پی او بنوں آفس میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔






















