نائب وزیراعظم سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے تاجکستان میں تین چینی شہریوں کی المناک ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارسے چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے چین میں حالیہ تباہ کن آتشزدگی سے جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں چین کےساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑا ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعاون، حالیہ علاقائی اوربین الاقوامی پیشرفت پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔






















