وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی۔ کہا صوبے میں دہشت گردی اورسیاست کا گٹھ جوڑ ہے۔ پی ٹی آئی کے ملک دشمنوں سے روابط بے نقاب ہوچکے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے۔ پورے کے پی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں گھوم رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کمزوری کو دراندازی کے واقعات میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دےدیا ۔
عطاتارڑ نے کہا کہ کےپی حکومت کی کمزوریاں دراندازی واقعات بڑھنےکی بڑی وجہ ہیں، خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی صفرہے، کے پی حکومت افغان حکومت کی ترجمان بنی ہوئی ہے۔ محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں صرف کابل کی بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نومئی کا منصوبہ فوج کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کیلئے بنایا گیا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے پاکستان کمزور ہو۔ نومئی حملے کے سارے تانےبانےمل گئے۔ تمام سازش سمجھ آگئی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بانی کی بہنیں بھارتی چینلز پر پاکستان کو بدنام کررہی ہیں ۔ انہوں نے بھارتی چینلز پربھارتی جہازگرانے کا ذکر کیوں نہیں کیا؟دہشتگردی کے خلاف مذمت کا ایک بیان ہی دے دیتیں۔ ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ نومئی کو بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں موجود تھیں۔






















