گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں گورنرراج سے متعلق افواہوں کا گلا گھونٹ دیا۔
سماء سے گفتگو میں خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگانے سے متعلق خبروں کی دو ٹوک تردید کردی، فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگانے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ گورنر راج کے لیے آئین کی شق موجود ہے لیکن وزیراعظم نہ پارٹی چیئرمین کے ساتھ اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، نہ ہماری پارٹی کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔ ایسا کوئی فیصلہ بھی زیر غور نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گورنر کی تبدیلی کا میڈیا سے پتا چلا ۔ ہر کچھ ماہ کے بعد شوشہ چھوڑا جاتا ہے۔ اگر کبھی بھی ایسا ہوا تو پارٹی کا فیصلہ تسلیم کروں گا۔






















