وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث والے مسلم ممالک اپنے مؤقف پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ معاہدے کی حمایت کرنے والے مسلم ممالک اپنے مؤقف پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک بچوں سمیت 352 فلسطینی شہید ہو چکے ۔ شرم الشیخ معاہدہ خطےمیں استحکام کےلیےکیا گیا تھا لیکن اسرائیلی کارروائیوں نے خدشات پیدا کردیے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے گا یا نہیں؟۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی برادری خصوصا مغربی ممالک اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی پابندی کےلیےدباؤبڑھائیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔






















