متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کےلیے ویزوں کی بندش سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ کراچی میں قائم ایشیاء کے سب سے بڑے ویزا سینٹر میں پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے عملہ خدمت پر مامور ہے۔
سماء سے گفتگو میں اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ پاکستان اوریو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پرقائم ہیں ۔ ویزوں کی بندش سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ پاکستانیوں کیلئےاماراتی ویزےبلاتعطل جاری کئےجارہے ہیں ۔ سازشی عناصریواے ای کےویزے کی بندش سےمتعلق افواہیں پھیلارہے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ کراچی میں قائم ایشیاء کے سب سے بڑے ویزا سینٹرمیں پاکستانی بہن بھائیوں کیلئےعملہ خدمت پرمامورہے ۔ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجراء کیلئے پیشگی تاریخ ضروری ہے، علاج و معالجے، تعلیمی سیمنیار اور اس نوعیت کی دیگر خدمات کیلئے ہمارا تعاون برقرار رہتا ہے۔






















