پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نےلاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز کے لیے اولمپک سولیڈیرٹی اسکالرشپ ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔
ہر ایتھلیٹ کوسالانہ 13,500 امریکی ڈالرکی اسکالرشپ ملےگی،اسکالر شپ کھلاڑیوں کی لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری میں مدد کےلئےدی گئی،منتخب کردہ اسکالرشپ ایتھلیٹس میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم شامل ہیں۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن سے محمد فخرندیم، سلیمان خان،امام ہارون ، کشملا طلعت ، رابعہ کبیرشامل ہیں،جبکہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن سے ہائقہ حسن،تائیکوانڈو سے فاطمہ زہرا خاور شامل ہیں،اولمپک سولیڈیرٹی پروگرام کے تحت ستمبر 2025 سے اگست 2028 تک اسکالرشپ ملے گی۔





















